داعش امیرترین دہشت گرد تنظیم سالانہ آمدنی 2 ارب امریکی ڈالر

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ ڈالر ہے۔


Net News January 27, 2016
لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ ڈالر ہے۔:فوٹو : فائل

امریکی خبر رساں ادارے فوربز میگزین نے دنیا بھر میں کام کرنے والی 10 امیر ترین دہشت گرد تنظیموں کی فہرست شائع کی ہے جس میں تنظیموں کی آمدنی کے حساب سے اْن کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

میگزین کے مطابق داعش دنیا کی امیرترین دہشت گرد تنظیم ہے جس کی سالانہ آمدنی 2 ارب امریکی ڈالر ہے لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اِس تنظیم کی آمدنی 3 ارب ڈالرہے۔ فلسطین کے شہرغزہ اورغربِ اْردن میں فعال جنگجو تنظیم حماس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جس کی آمدنی ایک ارب ڈالر ہے۔تیسرا نمبر فارک کا ہے، جس کی سالانہ آمدنی 60 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔ کولمبیا کی مسلح انقلابی فورسز کو فارک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ ڈالر ہے۔ فہرست میں پانچویں نمبر پر طالبان کو شامل کیا گیا ہے جن کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ افغانستان کے علاوہ یہ پاکستان اور دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں۔ چھٹا نمبر القاعدہ کا ہے جس کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ ڈالر ہے۔ صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کو 8ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کی آمدنی 7 کروڑ ڈالر ہے ۔

شمالی آئرلینڈ کی جنگجو تنظیم ریئل آئی آر اے جو کہ آئرش رپبلکن آرمی کا منحرف دستہ ہے، اِس تنظیم کو 9ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اِس تنظیم کی آمدنی5 کروڑ ڈالر ہے۔ فوربز میگزین کی اِس فہرست میں ۱۰ویں نمبر پر نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام کو رکھا گیا ہیجس کی سالانہ آمدنی ڈھائی کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں