امریکا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کیلیے سب اپنا کردارادا کریں ہلیری کلنٹن

امریکا کاآئین ہرکسی کوبلاامتیازوتفریق رنگ ونسل اورمذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے،ہلیری کلنٹن


این این آئی January 30, 2016
امریکا کاآئین ہرکسی کوبلاامتیازوتفریق رنگ ونسل اورمذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے،ہلیری کلنٹن::فوٹو : فائل

امریکی صدارت کی دوڑمیں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ کی خواہشمند صدارتی امیدواراورسابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ اس وقت امریکا بھرمیں موجوداسلام فوبیاسے نمٹنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم سب اپنابھرپورکرداراداکریں۔

ہیلری کلنٹن نے پاکستانی نژادامریکی تاجر چیف ایگزیکٹوریجنلزہیلتھ سینٹراوراسٹارکواسپیکس محمدطاہر جاوید اورانکی اہلیہ روبینہ جاوید کیجانب سے انکی رہائشگاہ پرفنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا کاآئین ہرکسی کوبلاامتیازوتفریق رنگ ونسل اورمذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے اوریہی امریکا کی خوبی ہے کہ وہ اپنے دامن میں ہرکسی کوجگہ دیتاہے۔

امریکا کے لوگ بہت سوچ سمجھ کرووٹ دیں، اس بات کوذہن میں رکھیں کہ کونساامیدواراپنے پروگرام کے ذریعے امریکا کومزیدبہتراورخوشحال بنانے کا اہل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں