شہید خاتون پائلٹ مریم مختیارکے لیے تمغہ بسالت کا اعلان

مریم مختیار پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جن کیلیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا ہے


Net News January 30, 2016
فلائنگ آفیسرمریم مختیارمیانوالی میں کچہ گجرات کے مقام پر پاک فضائیہ کے طیارے ایف سیون کے حادثے میں شہید ہوگئی تھیں:فوٹو : فائل

پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کیلیے حکومت کی طرف سے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہادت حاصل کرنے والی خاتون پائلٹ مریم مختیارکو حکومت نے تمغہ بسالت دینے کا فیصلہ کیا ہے، مریم مختیاراپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئی تھیں، مریم مختیار پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جن کیلیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلائنگ آفیسرمریم مختیارمیانوالی میں کچہ گجرات کے مقام پر پاک فضائیہ کے طیارے ایف سیون کے حادثے میں شہید ہوگئی تھیں جنہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں