ٹنڈوآدم بدامنی اور گندگی کیخلاف مزدوروں کا احتجاجی کیمپ

سڑکیں تباہ حال، تجاوزات کی بھرمار اور منشیات کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں، محمد اکبر


Express News Desk November 04, 2012
سڑکیں تباہ حال، تجاوزات کی بھرمار اور منشیات کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں، محمد اکبر. فوٹو: فائل

ٹنڈوآدم اور نواح میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور کھلے عام منشیات کی فروخت کے خلاف لیبر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے جوہر آباد ریلوے پھاٹک کے نزدیک احتجاجی کیمپ لگایا۔

جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صدر محمد اکبر قریشی ،جنرل سیکریٹری عبدالرشید آرائیں ، جوائنٹ سیکریٹری اختر چشتی اور رضیہ ملک نے میڈیا کو بتایا کہ ٹنڈو آدم کی شہری انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث پورا شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے، تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ شہر بھر میں منشیات کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں