متحدہ کے ریفرنڈم سے ملک کی تقدیرکافیصلہ ہوگاالطاف حسین

پڑھے لکھے نوجوان وطلباطالبات بتائیںگے وہ کیساپاکستان چاہتے ہیں،عوام بھرپورحصہ لیں


Express Desk November 04, 2012
عوامی ریفرنڈم مسائل کاشکاراس ملک کواپنے پیروںپرکھڑاکرکے چلنے کے قابل بناسکتاہے۔ فوٹو: فائل

THATTA: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونے والاریفرنڈم ملک کی قسمت بدلنے اوراسے اپنے پیروں پرکھڑاکرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگالہٰذا ملک بھرکے عوام اس ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لیں۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا عوامی ریفرنڈم انتہائی اہمیت کاحامل ہے،اس کے ذریعے ملک کی تقدیرکافیصلہ ہو گا،اس ریفرنڈم میں پڑھے لکھے نوجوان،طلباوطالبات اورملک سے سچی محبت کرنے والے تمام محب وطن عوام بتائیںگے کہ وہ کیساپاکستان چاہتے ہیں۔الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان آج طرح طرح کے مسائل کاشکار ہے،ہم پاکستان کوان مسائل سے نکالناچاہتے ہیں۔

ایم کیوایم کایہ ریفرنڈم مسائل کاشکارملک میں نئی روح پھونک کراسے نہ صرف اپنے پیروں پرکھڑاکرکے چلنے کے قابل بناسکتاہے بلکہ اسے غیرملکی خیرات اوربھیک سے نجات دلاکراسے ایک غیرتمندملک بنانے کی جانب گامزن کرسکتاہے اورپاکستان پربری نظر ڈالنے والوں کوبتاسکتاہے کہ تمام سچے محب وطن پاکستانی اپنے وطن کی بقاکیلیے ایک ہیں اورپاکستان پربری نظر رکھنے والوںکوپہلے سچے پاکستانیوںکوختم کرناہوگاتب وہ پاکستان کی طرف بری نظرڈال سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں