ہیما مالنی نے زمین پر قبضے کے الزامات کی تردید کردی

ڈانس اکیڈمی بنانا میرا خواب ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ہر قیمت پر یہ زمین حاصل کروں گی، ہیما مالینی


Showbiz Desk February 02, 2016
ڈانس اکیڈمی بنانا میرا خواب ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ہر قیمت پر یہ زمین حاصل کروں گی، ہیما مالینی۔ فوٹو : فائل

SUKKUR: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ ہیمامالنی نے ممبئی کے علاقے امباوالی میں اپنی ڈانس اکیڈمی کے لیے کم قیمت پر زمین لینے اور اس پرقبضہ کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اسے 2000 مربع میٹر اراضی الاٹ کی ہے جس کی قیمت ابھی ادا کرنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہمامالنی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بے جے پی کی ریاستی حکومت نے انھیں 70 کروڑ روپے مالیت کی اراضی صرف70 ہزار روپے میں الاٹ کی ہے۔ہیما نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کیسے یہ کہ سکتا ہے کہ میں نے زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہے یا یہ مجھے ناجائز طور پر دی گئی ہے کیونکہ میں نے ابھی تک اس کی قیمت ادا نہیں کی ہے اور نہ ہی مجھے علم ہے کہ اس کی کیا قیمت ادا کرنا ہوگی جبکہ ابھی زمین بھی میرے حوالے نہیں کی گئی ہے۔

ہیما مالینی کا مزید کہناتھا کہ ڈانس اکیڈمی بنانا میرا خواب ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے میں ہر قیمت پر یہ زمین حاصل کروں گی چاہے اس کی قیمت 70 ہزار ہو یا 70 کروڑ ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں