سعودی عرب میں دوران سفرخواتین کے فنگرپرنٹ لینے کافیصلہ

عبیرالحربی نامی خاتون نے خودکش جیکٹ بمبارتک پہنچائی تھی، ترجمان وزارت داخلہ


Online February 02, 2016
عبیرالحربی نامی خاتون نے خودکش جیکٹ بمبارتک پہنچائی تھی، ترجمان وزارت داخلہ ۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے مذموم مقاصد کے لیے عورتوں کے استعمال کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کاکہناہے کہ ہوائی اڈوںاورسفری راہداریوں پرمرد و زن کی شناخت کے لیے ان کے فنگرپرنٹس لیے جائیںگے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ عبیر الحربی نامی خاتون شدت پسندنے اپنے شوہر کے ہمراہ پچھلے سال ایک خود کش جیکٹ ریاض سے عسیرمیںیوسف السلیمان نامی خود کش بمبار تک پہنچائی تھی، خاتون نے خود کش جیکٹ کو گاڑی میں اپنے پائوں تلے چھپارکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں