پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے لیے خفیہ کوششیں جاری

پٹھانکوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کے مشیر فوجی سلامتی ایک دو سرے سے رابطے میں ہیں۔


Online February 03, 2016
پٹھانکوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کے مشیر فوجی سلامتی ایک دو سرے سے رابطے میں ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان اوربھارت خاموشی سے ان آپشنزپرغورکررہے ہیں جن کے ذریعے کچھ عناصرکی کوششوں کے باوجودبلاتعطل امن مذاکرات جاری رکھے جاسکیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیاجب دونوں ممالک سیکریٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ مذاکرات جنوری کے وسط میں ہونے تھے تاہم پٹھانکوٹ حملے کے بعدملتوی کردیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پٹھانکوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کے مشیر فوجی سلامتی ایک دو سرے سے رابطے میں ہیں۔

دریں اثنابھارتی وزیرمملکت برائے امور خارجہ اموروی کے سنگھ نے کہاہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہتربنانے کیلیے متعدداقدامات کیے ہیں تاہم ان کے نتائج آنے میں وقت لگے گا،ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں