کراچی کے تاجروں کی انوکھی مہم گٹر کے بہتے پانی میں کیٹ واک

تاجروں نے ابلتے گٹروں کے خلاف ’’گٹر سیوریج روڈ فیشن شو‘‘ کے نام سے مہم کا آغاز کردیا


ویب ڈیسک February 03, 2016
تاجروں نے ابلتے گٹروں کے خلاف ’’گٹر سیوریج روڈ فیشن شو‘‘ کے نام سے مہم کا آغاز کردیا، فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

GILGIT: شہر میں کھلے مین ہولز کے خلاف چلائی جانے والی ''فکس اٹ'' مہم کے بعد اب تاجروں نے ابلتے گٹروں کے خلاف انوکھی مہم شروع کردی ہے جسے گٹر ''سیوریج روڈ فیشن شو'' کا نام دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے تاجروں نے ابلتے گٹروں کے خلاف انوکھی مہم شروع کردی ہے جسے گٹر سیوریج روڈ فیشن شو مہم کا نام دیا گیا ہے جب کہ مہم کا آغاز صدر کے مقامی تاجروں کی جانب سے کیا گیا جس میں تاجروں نے صاف ستھرے کپڑے پہن کر اور سر پر ماڈلز کی طرح تاج سجا کر سیوریج کے پانی میں کیٹ واک کی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر گٹروں کی چوک لائنوں کو ٹھیک نہ کیا گیا تو مہم زور پکڑ لے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے لیے شہری عالمگیر کی جانب سے ''فکس اٹ'' مہم شروع کی گئی تھی جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی جب کہ شہری کی مہم کے بعد سندھ حکومت کو بھی گٹر کے ڈھکن لگانے کا خیال آیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں