مقبوضہ فلسطین میں تلاشی کے دوران جھڑپ میں 3 فلسطینی شہید

بیت المقدس شہرکے علاقے باب دمشق میں پولیس اہلکاروں نے تلاشی لینا چاہی تو ایک نے فائرنگ کردی، دوسرے نے چاقو کے وار کیے


Net News/AFP February 04, 2016
حملے میں پیرا ملٹری فورسز کی2 خاتون اہلکار زخمی، جوابی فائرنگ میںتینوں حملہ آور مارے گئے، پائپ بم بھی ملے ہیں، ترجمان پولیس فوٹو فائل

مقبوضہ بیت المقدس شہرکے قدیم علاقے دمشق گیٹ میں پولیس اہلکاروں کی تلاشی کی کارروائی کے دوران جھڑپ میں فائرنگ اور چاقو حملے میں اسرائیلی پیرا ملٹری فورسز کی 2 خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئیں جبکہ 3 فلسطینی حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ دمشق گیٹ میں ایک مصروف پلازہ کے قریب پولیس اہلکاروں نے شناخت کیلیے 3 فلسطینیوں کو روکا تو انھوں نے حملہ کردیا، ایک نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی جس سے ایک خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئی جسکی حالت نازک ہے۔

دوسری خاتون پولیس اہلکار کو بھی چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا گیا، اس پرساتھی پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے تینوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی ماردیا جبکہ ان حملہ آوروں سے 2 پائپ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں