پاک بھارت ہاکی میچ کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت کئی شائقین کومایوس لوٹنا پڑا

دوسرے مقابلے میں بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی


دوسرے مقابلے میں بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی:فوٹو : فائل

ساف گیمز میں پاک بھارت ہاکی میچ کی تمام ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں، صبح سے قطار میں لگے کئی شائقین کو مایوسی کے عالم میں ہی لوٹنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ساف گیمز کا باقاعدہ میلہ بھارت میں سج چکا ہے، ہاکی مقابلوں کا آغاز7 فروری کو پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا، دوسرے مقابلے میں بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی،البتہ شائقین کی نظریں8 فروری کو گوہاٹی کے مولانا ایم ڈی طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول پاک بھارت مقابلے پر جمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 20 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، گذشتہ روز شائقین بھر پور کوششوں کے باوجود میچ کے ٹکٹس حاصل نہیں کر سکے۔

انھیں مایوسی کے عالم میں گھروں کی راہ لینا پڑی۔مزید معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کا خیال تھا کہ مقابلوں کے دوران شائقین کی دلچسپی زیادہ نہیں ہوگی اس لیے ہاکی مقابلوں کی ٹکٹوں کے نرخ 50 سے لے کر 500 روپے کے درمیان رکھے تھے البتہ اب انھیں اپنے فیصلے پر ضرور افسوس ہو رہا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں