ایران اپنے میزائل پروگرام کے لئے مغربی طاقتوں کے سامنے ڈٹ گیا

ایران میزائل پروگرام سے متعلق سلامتی کونسل کی شرائط قبول نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی فوج


Online February 07, 2016
ایران کے خلاف عالمی قراردادوں کوکوئی اہمیت دیں گے نہ ہی ہم ان پرعمل درآمدکے پابندہیں،ایرانی فوج کے سربراہ فوٹو: فائل

ایران نے ایک بار پھراپنے میزائل پروگرام کا دفاع اوراسے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے میزائل پروگرام پرپابندیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوںپرکسی صورت عمل درآمد نہیں کیاجاسکتا، ایران میزائل پروگرام سے متعلق سلامتی کونسل کی شرائط قبول نہیں کرے گا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ جنرل عطا اللہ صالحی نے کہاہے کہ ایران کے خلاف عالمی قراردادوں کوکوئی اہمیت دیں گے نہ ہی ہم ان پرعمل درآمدکے پابندہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ایرانی میزائل سسٹم کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ جاری رہے گا۔ انۃوں نے کہاکہ ایران کامیزائل پروگرام پرعالمی قراردادوں کی پابندی نہ کرناجوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ ہم اپنا میزائل پروگرام جاری رکھیں گے کیونکہ یہ ملکی دفاع کے لیے ناگزیرہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارامیزائل پروگرام کسی پڑوسی یادوست ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں