میرا اپنے ساتھ شادی کے خواہشمند افراد کے انٹرویو لیں گی

انٹرویوز 12فروری سے 5 مارچ تک کراچی، پشاور، لاہور اوراسلام آبادمیں ہونگے


Online February 08, 2016
انٹرویوز 12فروری سے 5 مارچ تک کراچی، پشاور، لاہور اوراسلام آبادمیں ہونگے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور اپنی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔

یہ انٹرویوز 12فروری کو کراچی میں 18فروری کو پشاور میں 23فروری کو لاہور میں اور 5مارچ کو اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں لیے جائیں گے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد کو تقریبا 39کے قریب ہے 11کا تعلق پشاور سے لاہور سے تعلق والی شخصیات کی تعداد 21ہے کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5اور 2کا تعلق بنرون ملک سے ہے شادی کے خواہشمند افراد میں سے 9رنڈوے بھی شامل ہیں ان شخصیات میں 7کاروباری 11ڈاکٹر انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں 6کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے 6نوجوان اور مردوں کا تعلق سیاست سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں