تیونس پاکستان سے چاول درآمد اور تیل برآمد کرنیکا خواہاں

دونوں ممالک کے درمیان مثالی سفارتی تعلقات 1957سے قائم ہیں،مزید مستحکم بنائینگے، سفیر


Online February 08, 2016
دونوں ممالک کے درمیان مثالی سفارتی تعلقات 1957سے قائم ہیں،مزید مستحکم بنائینگے، سفیر۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات تیونس کے سفیر عادل العربی نے کہا ہے کہ ہم چاول امپورٹ کریں گے پاکستان کو تیونس سے تیل درآمد کرنا چاہیے۔

تیونس اور پاکستان کے درمیان 1957 سے سفارتی تعلقات قائم ہیں، پاکستان نے 1958 میں اپنا سفارتخانہ تیونس میں قائم کیا، تیونس اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ ایک انٹرویو میں سفیر کا مزید کہنا ہے کہ تیونس کے سول سوسائٹی کو اس سال امن کا عالمی انعام ملنا اعزاز کی بات ہے، کامیاب انقلاب کے بعد سے تیونس میں جمہوریت اور جمہوری ادارے قائم ہیں، نیا دستور بنایا گیا ہے، 5سال کیلیے نیا صدر بھی منتخب کیا گیا ہے اور نئی حکومت قائم کی گئی ہے، ہمیں کچھ سیکیورٹی اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہے مگر جلد ہی ان پر قابو پا لیں گے، مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک کو متحرک سول سوسائٹی نے مضبوط بنایا ہے جس کا بین الاقوامی برادری نے بھی اعتراف کیا ہے، پاکستان سے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں