کراچی میں جرائم کی روک تھام کیلیے لگائے گئے 90 فیصد کیمرے بند 

شہر بھر میں 164 مقامات پر نصب 960 کیمروں میں سے 90 فیصد بند ہوچکے ہیں، ذرائع


Raheel Salman February 09, 2016
شہر بھر میں 164 مقامات پر نصب 960 کیمروں میں سے 90 فیصد بند ہوچکے ہیں، ذرائع، فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: شہر میں جرائم پیشہ عناصر پر نگاہ رکھنے کے لیے لگائے گئے 90 فیصد کیمرے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں جہاں ایک جانب مجرموں کے خلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر پر نگاہ رکھنے کے لیے شہر بھر میں 164 مقامات پر نصب 960 کیمروں میں سے 90 فیصد بند ہوچکے ہیں اور محض 10 فیصد کیمرے ہی کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کو آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والے نجی کمپنی کو گزشتہ 3 برس میں واجبات کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا جس کے باعث واجبات 30 کروڑ روپے تک جا پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنی مالی مشکلات کا شکار ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے کیمروں کی دیکھ بحال اور مرمت نہیں کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی نفری کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کمپنی کو ادائیگی کے عوض مبینہ طور پر پرکشش مراعات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر مختلف بہانے بنا کر ادائیگی کو روکا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں