پاکستان موبائل کے ذریعے ادائیگیوں کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں سرفہرست

پاکستان میں 9 فیصد مرد موبائل کے ذریعے رقوم منگواتے ہیں جبکہ خواتین موبائل بینکنگ کی شرح دو فیصد ہے،عالمی بینک


Net News February 10, 2016
پاکستان میں 9 فیصد مرد موبائل کے ذریعے رقوم منگواتے ہیں جبکہ خواتین موبائل بینکنگ کی شرح دو فیصد ہے،عالمی بینک :فوٹو: اے ایف پی/فائل

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستان میں موبائل کے ذریعے رقم بھیجنے یا منگوانے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

عالمی بینک کے گلوبل فائنڈیکس ڈیٹا بیس کے مطابق2014 میں جنوبی ایشیا میں اوسطً تین فیصد افراد موبائل کے ذریعے بینکنگ کرتے ہیں۔ گلوبل فائنڈیکس ڈیٹا بیس میں مختلف ملکوں کے عوام میں مالیاتی خدمات، بچت، قرضے، ادائیگیوں کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں 9 فیصد مرد موبائل کے ذریعے رقوم منگواتے ہیں جبکہ خواتین موبائل بینکنگ کی شرح دو فیصد ہے۔ بھارت میں محض ایک فیصد خواتین موبائل بیکنگ استعمال کرتی ہے جبکہ تین فیصد مرد موبائل کے ذریعے ادائیگیاں اور وصولیاں کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں