خواتین وزن کم کرنے کے لیے اخروٹ کھائیں

چھ ماہ مکمل ہونے پر تمام گروپ کی خواتین نے ابتدائی وزن کا اوسطاً 8 فیصد وزن کم کیا تھا


Net News February 11, 2016
چھ ماہ مکمل ہونے پر تمام گروپ کی خواتین نے ابتدائی وزن کا اوسطاً 8 فیصد وزن کم کیا تھا:فوٹو: فائل

اکثر سادہ ترین غذائیں صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں اور یہ بات گری دار میووں کے لیے بالکل صحیح ہے، جنھیں قدرت نے پروٹین، صحت مند چربی، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور بہت سے وٹامن اور معدنیات کے ساتھ ایک مکمل غذائی پیکج کے طور پر تیار کیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تحت کی جانیوالی اس تحقیق میں محققین نے 245فربہ خواتین کو ایک سال کے وزن کم کرنے کے پروگرام میں بھرتی کیا، جن کی عمریں 22 سے 72 برس کے درمیان تھیں۔ وزن اور دل کی صحت پر اخروٹ کے حوالے سے کیے جانے والی کئی مطالعوں میں اخروٹ کو وزن کم کرنے کے لیے اہم بتایا گیا ہے

ان خواتین کوتین مختلف گروپ میں تقسیم کرکے تین مختلف اقسام کی غذائیں کھانے کے لیے دی گئیں۔ایک گروپ کو کم چربی پر مشتمل ڈائیٹ پر رکھا گیا جبکہ دوسرے گروپ کے لیے کم کاربو ہائیڈریٹ اور زیادہ چکنائی والی ڈائیٹ مقرر کی گئی اس کے علاوہ تیسرے گروپ کی خواتین کو اخروٹ سے بھر پور ڈائیٹ کے ساتھ زیادہ چکنائی اور کم کاربو ہائیڈریٹ پر مشتمل غذا کھانے کے لیے دی گئیں۔

چھ ماہ مکمل ہونے پر تمام گروپ کی خواتین نے ابتدائی وزن کا اوسطاً 8 فیصد وزن کم کیا تھا جبکہ اخروٹ سے بھر پور غذا کھانے والی خواتین نے بھی اتنا ہی وزن کم کیا جتنا کہ دوسرے گروپ کی خواتین نے کیا تھا۔ محقق ڈاکٹر شیرل راک نے کہا کہ یہاں تعجب کی بات یہ تھی کہ دوسری خواتین کے مقابلے میں اخروٹ کی ڈائیٹ پر عمل کرنے والی خواتین کے کولیسٹرول کی سطح میں بہتری آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔