میر پور خاص ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی سے انکار

عوام سستی سی این جی کے فائدے سے محروم، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں تلخ کلامی.


Express News Desk November 06, 2012
عوام سستی سی این جی کے فائدے سے محروم، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں تلخ کلامی. فوٹو : راشد اجمیری / ایکسپریس

سپریم کورٹ کی جانب سے سی این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایے کم کرنے سے انکار کر دیا۔

جس کی وجہ سے پہلے سی این جی مالکان اور اب ٹرانسپورٹرز ناجائز منافع کما ر ہے ہیں اور مسافر بے یار و مددگار ہیں، میرپورخاص سے حیدرآباد کا فاصلہ 67 کلو میٹر ہے اور اس روٹ پر چلنے والی وینوں اور کوسٹروں میں بالترتیب مسافروں سے120 اور 100 روپے کرایہ وصول کیا جارہا تھا۔

پھر ہمیشہ کی طرح عید سے چند روز قبل اضافی وصولی کے ساتھ یہ کرایہ 150 اور 120 روپے پر پہنچا دیا گیا جسے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عید گزر نے کے بعد بھی برقرار رکھا گیا جسکے باعث ٹرانسپورٹ عملے اور مسافروں میں تلخ کلامی معمول بن چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں