ڈنمارک میں خواتین کی پہلی مسجد کا افتتاح

شیریں خانقان کے والد کا تعلق شام سے ہے جب کہ ان کی والدہ فن لینڈ کی ہیں۔


Net News February 14, 2016
شیریں خانقان کے والد کا تعلق شام سے ہے جب کہ ان کی والدہ فن لینڈ کی ہیں۔:فوٹو : فائل

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک ایسی مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے جو صرف خواتین کیلئے مخصوص ہے اور وہاں امامت کے فرائض بھی خواتین ہی ادا کریں گی۔

اس نئی مسجد کا نام ''مریم مسجد'' رکھا گیا ہے ، مسجد کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی خاتون شیریں خانقان نے کہا کہ اس مسجد میں امامت کے فرائض بھی صرف اور صرف خواتین ادا کریں گی جب کہ جمعے کی نماز میں بھی صرف خواتین کو مسجد آنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ اس مسجد میں جتنی بھی سرگرمیاں ہوں گی ان میں مرد حضرات کو حصہ لینے کی اجازت ہو گی اور ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ شیریں خانقان کے والد کا تعلق شام سے ہے جب کہ ان کی والدہ فن لینڈ کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں