عبداللہ شاہ غازی کا عرس آج شروع ہوگا سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات

دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مزار کو چاروں اطراف سے سیل کردیا گیا،ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع.


Nasiruddin November 06, 2012
حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزارکو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ،آج عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1282ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز منگل سے ہوگا۔

دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مزار کو چاروں اطراف سے سیل کرکے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر 7اکتوبر 2010کو ہونے والے خود کش دھماکے پیش نظر تین روزہ عرس کے موقع پر مزار کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور مزار کے اردگرد پولیس و رینجرز کی بھاری نفری اور سٹی وارڈن کو تعینات کیا گیا ہے، مزار کو چاروں اطراف سے سیل کرکے سڑکوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

صرف زائرین کو مزار کی طرف جانے والے راستے پر جانے اجازت ہوگی مزار کے سامنے سے گزرنے والی ایک سڑک پر ٹریفک چلتی رہے گی مزار میں داخلے سے قبل تین مقامات پر زائرین کی جامع تلاشی لی جائے گی اس کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزر کر زائرین کوجانے کی اجازت ہوگی،مزار کے احاطے میں محکمہ اوقاف کی جانب سے مفت طبی کیمپ ، کنٹرول روم اور معلومات کیلیے انفارمیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، عبداﷲ شاہ غازیؒ کے مزار پر تعینات محکمہ اوقاف کے منیجر محمد نصرت خان کے مطابق عرس کی سالانہ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر اوقاف ندیم بھٹو کریں گے جبکہ اس موقع سیکریٹری اوقاف شیخ شاہد گلزار بھی موجود ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں