پاکستان کے حوالے سے مودی کی پالیسی میں تضاد موجود ہے منموہن سنگھ

مودی سرکار پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے، سابق بھارتی وزیراعظم


این این آئی February 15, 2016
مودی سرکار پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے، سابق بھارتی وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے حوالے سے مودی کی پالیسی میں تضاد موجود ہے.

انڈیا ٹوڈے میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی کو ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ مودی سرکار پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں