امریکی صدر کون ہوگارومنی یا اوباما پوری دنیا فیصلے کی منتظر

نئے ایوان نمائندگان، 33سینیٹروں اورمقامی حکام کابھی انتخاب کریںگے، انتخابی عمل پر6اب ڈالر اخراجات آئیں گے


Express Desk November 06, 2012
دونوں امیدواروں میں سے کوئی کامیابی کا دعویٰ کرنے کی پوزیشن میں نہیں، کچھ ریاستوں میں اوباما کو برتری ہے۔ فوٹو : فائل

16کروڑ90لاکھ امریکی رائے دہندگان آج ووٹ کے ذریعے صدر، نئے ایوان نمائندگان،33سینیٹروں اور ہزاروں مقامی حکام کا انتخاب کریں گے۔

انتخابی عمل پر6ارب ڈالر اخراجات آئیں گے۔ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 16کروڑ90لاکھ ہے،ان میں 8کروڑ60لاکھ ڈیموکریٹس ،5کروڑ50لاکھ ریپبلکنز اور 2کروڑ80لاکھ دیگر ہیں۔ ان کے علاوہ رجسٹرڈ ووٹروں میں کم وبیش30لاکھ انڈین امریکی کمیونٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔وہ اوبامایارومنی میں سے کسی ایک کوصدر، 435نمائندگان اور سینیٹ کے 33ارکان کا انتخاب کرینگے۔امریکی سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹ سینیٹروں کی تعداد 53ہے، انتخابات میں 33سینیٹ کی نشستوں میں23کا دفاع کرینگے۔5بھارتی امریکی کانگرس کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ریپبلکنز کے 29اور ڈیمو کریٹس کے 20گورنر مختلف ریاستوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔حالیہ امریکی سروے، اور جائزہ رپورٹوں کے مطابق دونوں امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے لیکن اہم اور فیصلہ کن ریاستوں میں اوباما کو معمولی برتری حاصل ہے بی بی سی کے مطابق مقابلہ اتنا سخت ہے کہ کسی امیدوار کو اپنی جیت کا یقین نہیں ہے، خاص طور پر جس امیدوار نے بھی آج تک ریاست اوہایو میں شکست کھائی ہے وہ صدر نہیں بن سکا، سروے کے مطابق رومنی سفید فارم معمر اور مذہبی لوگوں میں جبکہ اوباما عورتوں، سیاہ فاموں اور نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں