فلم انڈسٹری کوبھارتی ثقافت نے نقصان پہنچایامصطفی قریشی

آج ہماری نوجوان نسل جس بے راروہی کا شکار ہوئی ہے تو اس کی ذمے دار بھارتی فلمیں ہیں، مصطفی قریشی


Cultural Reporter February 17, 2016
آج ہماری نوجوان نسل جس بے راروہی کا شکار ہوئی ہے تو اس کی ذمے دار بھارتی فلمیں ہیں، مصطفی قریشی فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھارتی فلموں نے نہیں ان فلموں میں دکھائے جانے والے کلچرل نے نقصان پہنچایا ہے۔

آج ہماری نوجوان نسل جس بے راروہی کا شکار ہوئی ہے تو اس کی ذمے دار بھارتی فلمیں ہیں ہمیں بھارتی فلموں سے کوئی خطرہ نہیں ہم اچھی فلمیں بنا کر اب ان کو جواب دینے کی پوزیشن میں آچکے ہیں، پاکستانی فلمیں اپنے ملک اور معاشرے کی عکاسی کریں گی تو انھیں ضرور کامیابی ملے گی۔یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

مصطفی قریشی کا کہناتھاکہ فلمیں ہمارے معاشرے کا عکس ہونی چاہیئں جس سے ہم دنیا کو بتا سکیں کہ ہمارا کلچرل کیا ہے اور ہم کس طرح ایک اچھے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان سے نکل کر اب ہماری فلمیں غیر ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں جہاں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی ہماری فلمیں اور ڈرامے دیکھتے ہیں جب ہم انھیں اپنی تہذیب اور ثقافت کے بارے میں بتائیں گے دکھائیں گے تو اس سے انھیں آگاہی حاصل ہوگی، ہمارے پاس اچھی کہانیوں کی کمی نہیں ہے اگر انھیں اپنی فلموں کا موضع بنائیں گے تو اس میں سچائی نظر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں