پی آئی اے کوکمپنی بنانے کابل سینیٹ سے مستردہونے پرمشترکہ اجلاس بلایا جائیگا

مشترکہ اجلاس بلانے کی صورت میں حکمران جماعت کو بل کی منظوری کے لیے مطلوبہ عددی اکثریت باآسانی حاصل ہو سکے گی.


ملک سعید اعوان February 17, 2016
مشترکہ اجلاس بلانے کی صورت میں حکمران جماعت کو بل کی منظوری کے لیے مطلوبہ عددی اکثریت باآسانی حاصل ہو سکے گی.فوٹو:فائل

MADRID: وفاقی حکومت نے پی آئی اے کو کارپوریٹ کمپنی میں تبدیل کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے تحت ابتدائی طور پر وفاقی حکومت قومی اسمبلی سے منظور شدہ پی آئی اے بل کو سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریگی.

بل سینیٹ سے مسترد ہونے کی صورت میں آئین کے تحت قومی اسمبلی اورسینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکربل کو پیش کیا جائیگا ۔ مشترکہ اجلاس بلانے کی صورت میں حکمران جماعت کو بل کی منظوری کے لیے مطلوبہ عددی اکثریت باآسانی حاصل ہو سکے گی.

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ نے پی آئی اے کو کارپوریٹ کمپنی بنانے کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تھا اب حکمران جماعت اپنی حکمت عملی کے تحت اس بل کو منظور کرنا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں