تقریبات میں بھائیوں کا حفاظتی رویہ پریشان کردیتا ہےسونم کپور

میں جوبھی دوست بناتی ہوں وہ بھی میرے بھائی کی طرح بن جاتے ہیں، سونم


Showbiz Desk February 18, 2016
میں جوبھی دوست بناتی ہوں وہ بھی میرے بھائی کی طرح بن جاتے ہیں، سونم۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ بھائیوں کے ساتھ تقریبات میں جانا بہت مشکل ہے، کیونکہ ان کا حفاظتی رویہ کبھی کبھی پریشان کردیتا ہے۔

یہ بات انھوں نے فلم ''نیرجا'' کی تشہیری تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔سونم کپور کا کہنا تھاکہ انھیں اپنے بھائیوں کا بہت زیادہ حفاظتی رویہ دیکھ کر کبھی کبھی الجھن ہونے لگتی ہے کیونکہ ان کے حد سے زیادہ حفاظتی رویہ سے ان کے ساتھ موجود دوست بھی ان کا خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں۔

سونم کا مزید کہنا تھامیں جوبھی دوست بناتی ہوں وہ بھی میرے بھائی کی طرح بن جاتے ہیں اور دوسروں سے ملنے میں پابندی لگاتے ہیں۔اپنے کزن ارجن کپور کا ذکر کرتے ہوئے سونم نے بتایا کہ وہ جتنے کول نظر آتے ہیں دراصل اتنے ''کول'' بھائی بالکل نہیں، وہ مجھ سے کہتے ہیں جب میں شادی کا فیصلہ کروں تو پہلے اس لڑکے سے ان کی ملاقات کرواؤں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں