شین وارن کو ریلیٹی شو کے دوران ایناکونڈا نے کاٹ لیا

شین وارن نے افریقا کے زہریلے مینڈک،بچھو،مڈغاسکر کے کاکروچ اور چوہوں کا سامنا بہادری سے کیا


Reuters/ February 18, 2016
شین وارن کو ایک ٹی چینل کے رییلٹی شو میں مدعو کیا گیا تھا،فوٹو:ٹوئٹر

KARACHI: آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ اپسنر شین وارن کو ایک ریلیٹی شو کے دوران ایناکونڈا نے کاٹ لیا.

شین وارن کو ایک ٹی چینل کے رییلٹی شو میں مدعو کیا گیا تھا جہاں شیشے کے بے شمار بوکس رکھے گئے تھے جو کہ مختلف خطرناک قسم کے حشرات الارض،سانپوں اور چوہوں سے بھرے ہوئے تھے اورشین وارن کو چیلنج دیا گیا تھا کہ وہ اپنا منہ کچھ دیر تک بوکس میں رکھ کے دکھائیں۔شین وارن افریقا کے زہریلے مینڈک،بچھو،مڈغاسکر کے کاکروچ اور چوہوں کا سامنا بہادری سے کرنے کے بعد جب سانپوں سے بھرے بوکس کے قریب پہنچے تو ریلیٹی شو کے مزیبان نے انہیں خبردار کیا کہ وہ چوہں کے ڈبے سے ہو کرآرہے ہیں اس لیئے یہاں موجود سانپ انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے تاہم وارن نے پرواہ کیئے بغیر اپنا سر سانپوں کے بکس میں رکھ دیا اور اسی اثناء میں وہاں موجود ایک اینا کونڈا نے وارن کو کاٹ لیا۔
رپورٹس کے مطابق بکس میں موجود اینا کونڈا چھوٹا اورکم عمر تھا ،واقعے کے فوری بعد شین وارن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ ان کے ماتھے پر ایناکونڈا کے کا ٹنے کا ہلکا سا نشان بھی پڑگیا ہے۔
واضح رہے کہ اینا کونڈا کو دنیا کا سب سے بڑا سانپ مانا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کی لمبائی 5 سے 6 میٹر ہوتی ہے، کچھ بڑا اینا کونڈا تو 10 میٹر کی لمبائی تک پہنچ جاتا ہے۔اینا کونڈا زہریلا نہیں ہوتا تاہم اس کے منہ میں 100 کے قریب باریک دانت ہوتے ہیں اورایک دانت کے کاٹنے کااثر 100 سوئیوں کے چبھنے جتنا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔