مہاراشٹرا حکومت نے عامر خان سے ہاتھ ملالیا

بالی ووڈ اسٹار کی پانی فاؤنڈیشن ’’خشک سالی سے پاک مہاراشٹرا‘‘مہم کے ساتھ کام کریگی


Showbiz Desk February 19, 2016
بالی ووڈ اسٹار کی پانی فاؤنڈیشن ’’خشک سالی سے پاک مہاراشٹرا‘‘مہم کے ساتھ کام کریگی ۔ فوٹو : فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان سے ہاتھ ملالیا ہے اب بالی ووڈ سپر اسٹار ریاست میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے کام کریں گے۔

بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے پر عامر خان کو دو اہم سرکاری مہموں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، مگر اب ریاست نے''خشک سالی سے پاک مہاراشٹرا''مہم چلانے کے لیے عامر خان کا ہی انتخاب کیا ہے۔

اس مہم میں عام خان کی غیر سرکاری تنظیم پانی فاؤنڈیشن مہاراشٹرا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پانچ سالہ مہم کے دوران ریاست کے پچیس ہزاربنجر گاؤں کو زرخیز بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔