بھارت اضافی بجلی پاکستان کو دینے کیلیے تیارہے سکھبیرسنگھ

تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے، دونوں ممالک مشترکہ اقدامات سے رکاوٹیں ہٹائیں۔


Commerce Reporter November 06, 2012
براہ راست تجارت سے اشیا کی قیمتوں میں کمی آئے گی، نائب وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب۔ فوٹو : آن لائن

بھارتی پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ سال 2013 تک بھارتی پنجاب کے پاس اضافی بجلی ہوگی جو وہ پاکستان کو برآمد کرنے کو تیار ہے۔

دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے مشترکہ اقدامات کریں، باہمی تجارت 10ارب ڈالر تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ لاہور چیمبر سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں زرعی شعبے کو بجلی مفت جبکہ صنعتی شعبے کو ارزاں نرخوں پر فراہم کی جارہی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت 2 ارب سے بڑھاکر 10 ارب ڈالر کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے، بھارت میں پاکستانی تاجروں کیلیے وسیع تجارتی مواقع ہیں، انہیں اپنی مسابقتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے ساتھ براہ راست تجارت کے نتیجے میں اشیا کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ سکھبیر سنگھ بادل نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ سسٹم بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ہی وہ ذریعہ ہے جس سے باہمی تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں