آج کرنوں سے بھر گیا ہے وجود جھلمل کرتے عروسی ملبوسات

تہوار اور خوشی کے مواقع ملن رُتوں میں رنگ بھر دیتے ہیں۔


Musa Raza February 21, 2016
تہوار اور خوشی کے مواقع ملن رُتوں میں رنگ بھر دیتے ہیں۔ ماڈل : نینا بتول / فوٹو : ایکسپریس

تہوار اور خوشی کے مواقع ملن رُتوں میں رنگ بھر دیتے ہیں۔ دلہن اور اس کے قریبی گھرانوں میں اس دن کے لیے کئی دن پہلے سے کپڑوں، مصنوعی زیورات اور چپلوں کی میچنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، کیوں کہ ایسے مواقع پر خواتین نئے کپڑے نہ پہنیں تو انہیں لگتا ہے کہ خوشی کچھ ادھوری سی ہے۔

دوسری طرف روایتی عروسی ملبوسات کی اپنی ہی بہار ہے۔ ملن رُت کی بہار جہاں دلوں کو ملاتی ہے، وہیں یہ مسرت آمیز پل سجنے سنورنے کو بھی ایک راہ دیتے ہیں۔ خوشی کا اظہار سج دھج سے ہی تو جھلکتا ہے۔



دلہن کے دمکتے ملبوس سے بناأ سنگھار تک ہرا دامن میں کھلتے خوشی کے کنول کی خبر دیتی ہے۔ مختلف رنگوں کی قوس قزح سے سجے ملبوسات نے خواتین کی وسیع راہ دی ہے۔ جب ذکر ہو کسی اپنے کی شادی کا یا کسی خاص موقع کا ، تو پھر کپڑوں کے انتخاب کے لیے اور بھی زیادہ اہتمام کرناپڑتا ہے۔
زیر نظر ملبوسات میں انہی عروسی ملبوسات کا اظہار ہے۔ ہماری ماڈل نے کچھ اسی طرح کے ملبوسات زیب تن کیے ہیں، جو مشرقیت کو جلا دیتے ہیں۔ لباس کی مناسبت سے زیورات کا انتخاب اور بالوں کا سنگھار اس رواج کو اور بھی نمایاں کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں