امریکی تاریخ میں ریکارڈ 43 سال قید تنہائی بھگتنے والا رہا

69 سالہ البرٹ جیل کے ایک گارڈ کو قتل کرنے پر اپریل 1972 سے جیل میں تھے۔


این این آئی February 21, 2016
69 سالہ البرٹ جیل کے ایک گارڈ کو قتل کرنے پر اپریل 1972 سے جیل میں تھے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک قید تنہائی بھگتنے والا قیدی رہا ہو گیا۔

البرٹ وڈفاکس 43 سال تک قید تنہائی کاٹنے کے بعد ریاست لیوزیانا کی جیل سے باہر آ گئے، 69 سالہ البرٹ جیل کے ایک گارڈ کو قتل کرنے پر اپریل 1972 سے جیل میں تھے۔

ابتدا میں جرم سے انکاری البرٹ کو قتل تسلیم کرنے کے بعد سزا میں کمی کرتے ہوئے رہا کیا گیا، جیل سے رہائی کے بعد بھائی کے ساتھ جاتے ہوئے البرٹ نے کہا کہ وہ اپنی ماں کی قبر پر جانا چاہتے ہیں، البرٹ اپنی والدہ کے انتقال کے وقت جیل میں تھے اور حکام نے انھیں آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں