2 کروڑ سعودی ریال سے غلاف کعبہ کی تیاری جاری

غلاف کیلیے 670 کلوگرام خاص ریشمی دھاگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔


این این آئی February 21, 2016
غلاف کیلیے 670 کلوگرام خاص ریشمی دھاگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

2 کروڑ ریال کی لاگت سے ام الجود میں قائم کارخانے میں غلاف کعبہ کی تیاری کا کام جاری ہے، غلاف کیلیے 670 کلوگرام خاص ریشمی دھاگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کڑھائی کے کام میں خاص طور پر غلاف پر 12 شمعوں، غلاف کے چار کونوں پر سورہ اخلاص منقش کی جاتی ہے۔ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی جاتی ہیں۔

ایک بڑی پٹی غلاف کعبہ کے سامنے باب کعبہ کی طرف لگائی جاتی ہے جس پر غلاف کی تیاری کے حوالے سے''مملکت سعودی عرب کی کاوش'' کے عربی الفاظ لکھے جاتے ہیں، غلاف کعبہ کی موٹائی 98 سینٹی میٹر، اونچائی 14 میٹر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں