بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس کانگریس میں شامل ہوگئے

ہنس راج ہنس دسمبر 2014ء میں شرومنی اکالی سے علیہدگی کے بعد ایک مرتبہ پھرسیاست میں واپس آئے ہیں۔


Showbiz Desk February 22, 2016
ہنس راج ہنس دسمبر 2014ء میں شرومنی اکالی سے علیہدگی کے بعد ایک مرتبہ پھرسیاست میں واپس آئے ہیں۔ فوٹو: فائل

CHITRAL: معروف بھارتی صوفی گلوکار ہنس راج ہنس نے اکالی دل چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہنس راج ہنس نے پنچاب کے پارٹی صدر امرندر سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہنس راج ہنس دسمبر 2014ء میں شرومنی اکالی سے علیہدگی کے بعد ایک مرتبہ پھرسیاست میں واپس آئے ہیں۔

کانگریس میں شمولیت کے موقع پر ہنس راج ہنس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کانگریس میں شمولیت اس وجہ سے اختیار کی کہ یہ پارٹی تمام مذاہب اور ان کے پیرو کاروں کے ساتھ برابری کا سلوک کرتی ہے اس کے علاوہ پارٹی کے صوبائی صدر امرندر سنگھ شفاف شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امرندر سنگھ نام نہاد سیاستدانوں کی طرح نہیں ہیں جن کے کھانے کے دانت اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں