اختلافات ختم کرکے کراچی کے تھیٹرکے لیے کام کرنا ہوگا عرفان ملک

عمر شریف بھی کراچی میں تھیٹر کی بہتری کے لیے بہت سنجیدہ ہیں لیکن ان کو بھی بہت سے تحفظات ہیں، عرفان ملک


Cultural Reporter February 23, 2016
عمر شریف بھی کراچی میں تھیٹر کی بہتری کے لیے بہت سنجیدہ ہیں لیکن ان کو بھی بہت سے تحفظات ہیں، عرفان ملک۔ فوٹو : فائل

لاہور: معروف کامیڈین عرفان ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے اختلافات ختم کرکے کراچی کے تھیٹر کو دوبارہ مقبول بنانے کے لیے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

مجھ سمیت بہت سے لوگوں نے تھیٹر کی رونقوں کو واپس لانے کے لیے بہت سی کوششیں کی ہیں لیکن اس کے اب تک خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے کیونکہ کراچی میں ہونے والے کمرشل تھیٹر کے متعلق لوگوں کی سوچ تبدیل کرنے کی ضرروت ہے ۔یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس''گفتگوکے دوران کہی۔

عرفان ملک کا کہنا تھا کہ عمر شریف بھی کراچی میں تھیٹر کی بہتری کے لیے بہت سنجیدہ ہیں لیکن ان کو بھی بہت سے تحفظات ہیں،کیونکہ کراچی میں معیاری تھیٹر پر اب تک توجہ نہیں دی جو کراچی کے عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں