اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گروپ گرفتار

اس گروپ کی شناخت احمد عزام سیل کے نام سے کی گئی ہے


این این آئی February 23, 2016
اس گروپ کی شناخت احمد عزام سیل کے نام سے کی گئی ہے:فوٹو : فائل

اسرائیلی عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے شہر نابلوس میں فلسطینی سیل کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس گروپ کی شناخت احمد عزام سیل کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق حماس سے ہے جو مبینہ طورپر یاہو پرقاتلانہ حملوں کیلیے فدائی حملوں کی تیاری کرر رہا تھا۔

حماس کے سیل میں شامل 6 افراد کیخلاف فوجی عدالت میں فرد جرم پیش کردی گئی۔ گروپ کے سربراہ 25 سالہ احمد عزا م کا تعلق نابلس میں یاسوف قصبے سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں