’’2018ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے‘‘

الیکشن کمیشن کو آن لائن اور فون رجسٹریشن پروجیکٹ کی اسٹڈی کا کہہ دیا ہے، عارف علوی


Online/Numainda Express February 23, 2016
400 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کیلیے ٹینڈر 2 ہفتوں میں جاری کیا جائے گا فوٹو: فائل

2018ء کے عام انتخابات میں بیرون مملک مقیم پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے۔

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس کنوینئرعارف علوی کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے عارف علوی نے بتایاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ ممکن ہے، الیکشن کمیشن کو سمندر پار پاکستانیوں کی آن لائن اورفون رجسٹریشن کیلیے پائلٹ پروجیکٹ کی اسٹڈی کاکہہ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن 400 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںکی خریداری کیلیے ٹینڈر2ہفتوںتک جاری کر دے گا، ایک سوال کے جواب میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ سفارتخانوں میںووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار قابل عمل نہیں کیونکہ اس سے سفارتخانوں پر لاکھوںپاکستانیوںکارش ان ممالک میں سیکیورٹی کے مسائل پیدا کریگا،۔

انھوں نے بتایاکہ بائیومیٹرک سسٹم کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا انتخابات کے دوران انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلیے ڈیٹافراہم کریگا،الیکشن کمیشن کے حکام بائیومیٹرک سسٹم کے خدوخال واضح کرکے اسکے ٹینڈرجاری کرینگے کہ انہیں کس سطح کی بائیو میٹرک سسٹم کی ضرورت ہے،یہ سسٹم صرف انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرے یا پھر انگوٹھے کی تصدیق کیساتھ ساتھ تصویربھی سامنے آسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں