رنبیر کے لیے رشتہ نہیں ڈھونڈوں گارشی کپور

یہ رنبیر کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کس سے شادی کرتاہے ، رشی کپور


Showbiz Desk February 24, 2016
یہ رنبیر کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کس سے شادی کرتاہے ، رشی کپور فوٹو : فائل

SUKKUR: بالی ووڈ اداکار رشی کپور اپنی رائے کا اظہار کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے اب ان کا اپنے بیٹے رنبیر کپور کے متعلق کہنا ہے کہ انھیں شادی کرلینی چاہیے۔

یہ بات انھوں نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کوایک انٹرووی کے دوران کہی رشی کپورکا کہنا تھاکہ رنبیر 33 برس کا ہوچکاہے اوراب اسے شادی کرلینی چاہیے۔ رشی کپور کا مزید کہنا تھا کہ یہ رنبیر کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کس سے شادی کرتاہے میں نے کبھی اپنے والد سے نہیں پوچھا تھا کہ میں کس سے شادی کروں، میں نے صرف ان سے دعاؤں کی درخواست کی۔

رنبیر کو بھی ہماری رائے کی ضرورت نہیں ہے اور نہی ہی میں اس کے لیے رشتے ڈھونڈوں گا۔ فلموں میں رنبیر کی دلچسپی کے حوالے سے رشی کپور کا کہنا تھا کہ رنبیر کو فلموں کا جنون ہے، مجھے ہمیشہ سے یقین تھا وہ ایک اداکار بنے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں