برطانوی لڑکا لڑکی کے پاسپورٹ پر جرمنی پہنچ گیا

جوش ریڈ کو اس وقت اپنی غلطی کا احساس ہوا جب جرمن حکام نے اس کا پاسپورٹ دیکھا


Net News March 03, 2016
جوش ریڈ اپنی دوست کا پاسپورٹ لے آیا تھا فوٹو: فائل

ہمارے معاشرے میں شادی کے لئے اچھا رشتہ درکار ہو یا پھر کوئی اور معاشرتی پہلو، برطانوی پاسپورٹ کے حامل خواتین اور مردوں کے لئے ہر دروازہ بغیر دستک کے ہی کھل جاتا ہے لیکن یہ رجحان بیرون ملک بھی دیکھا جاتا ہے جہاں ایک برطانوی لڑکا غلطی سے اپنی دوست کا پاسپورٹ لے کر نکلا اور لندن سے جرمنی جاپہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوش ریڈ نامی 21 سالہ برطانوی شہری لندن سے جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ پہنچا تو جرمنی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے کسی اور کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں پکڑ لیا۔ یہ پاسپورٹ کسی اور کا نہیں بلکہ اس کی گرل فرینڈ کا تھا، جلد بازی میں وہ اپنے بجائے اپنی دوست کا پاسپورٹ اٹھالایا تھا۔ اس سے زیادہ جلدی میں لندن ایئرپورٹ پر موجود امیگریشن عملہ تھا جس نے کسی بھی جگہ اس کا پاسپورٹ دیکھنے کے بجائے اسے بورڈنگ کارڈ کی بنیاد پر سفر کی اجازت دے دی۔

جرمن حکام نے جوش کو اس کا پاسپورٹ نہ ہونے پر یورپی یونین کے قوانین کے تحت صرف کا اس کا ڈرائیونگ لائسنس دکھاکر جانے دیا ۔ جوش نے باہر آنے کے بعد سب سے پہلے اپنی دوست کو فون کیا جس نے کورئیر کے ذریعہ اسے اس کا پاسپورٹ بھجوادیا لیکن اس واقعے سے ایک بات تو ثابت ہوگئی کہ ایسے کام صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں ہوتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں