بل گیٹس مسلسل تیسرے سال دنیا کے امیر ترین افراد میں سرفہرست

مائیکروسافٹ کے بانی امریکی بزنس مین بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 78کھرب 54ارب روپے ہے۔


آن لائن March 03, 2016
مائیکروسافٹ کے بانی امریکی بزنس مین بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 78کھرب 54ارب روپے ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی جریدے فوربزنے دنیاکے امیر ترین افرادکی فہرست جاری کردی۔ مائیکروسافٹ کے بانی امریکی بزنس مین بل گیٹس78کھرب 54ارب روپے کے ساتھ مسلسل تیسرے سال امیرترین شخص رہے۔

گزشتہ برس انکے اثاثوں کی مالیت 83کھرب روپے تھی، وہ22برس کے دوران17 باراس فہرست میں ٹاپ رہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبرپراسپین کے بزنس مین امانتھیواورٹیگاہیں ان کے پاس70کھرب16ارب روپے کاسرمایہ ہے۔تیسرے نمبر پر62کھرب83ارب سے زائددولت کے مالک امریکاکے بزنس مین وارن بفیٹ ہیں۔ میکسیکوکے ارب پتی تاجرکارلوس سلم چوتھے اورایمیزون کے سی ای اوجیف بی زوس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ چھٹے نمبر پرہیںان کی دولت کا تخمینہ 46کھرب 70ارب روپے ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔