مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا رہائشی علاقے پردھاوا 3 کشمیری شہید

قابض فوج نے ترال میں رہائشی علاقی پرچڑھائی کی، شیلنگ سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا،واقعے کے بعد کشمیری سڑکوں پر نکل آئے


Online/INP March 04, 2016
بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کوحق خودارادیت سے نہیں روک سکتا، عالمی برادری ظالمانہ کارروائیوں کا نوٹس لے، حریت رہنما فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 3 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا.

واقعے کے بعد کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین اوربھارتی فوج کے درمیا ن جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کوحق خودارادیت کی جدوجہدسے نہیںروک سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فوج نے رہائشی علاقے پردھاوا بول دیا اور شیلنگ سے ایک گھر کو تباہ کردیا، واقعے میں3 بے گناہ کشمیری شہید ہوگئے ، تینوں افرادکی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔

آن لائن کھے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ شہید ہونیوالے نوجوان عسکریت پسندتھے جوفوج کے ساتھ ایک جھڑپ میںمارے گئے۔کشمیری واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد مظاہرین کی بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیںبھی ہوئیںجن میںدرجنوںافراد زخمی ہوگئے ۔کشمیریوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور عالمی برادری سے بھارت کی ظالمانہ کارروائیوںکانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں