علاج کے بعد تیزی سے صحت یاب ہورہا ہوںامیتابھ بچن

رات کی بھرپور نیند لینے سے بیماری پر غلبہ پانے میں بڑی مدد ملی ہے، میگا اسٹار


Showbiz Desk March 06, 2016
رات کی بھرپور نیند لینے سے بیماری پر غلبہ پانے میں بڑی مدد ملی ہے، میگا اسٹار :فوٹو؛ فائل

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ بیماری سے وہ گھبرایا نہیں،علاج کے بعد اب تیزی سے صحت یاب ہورہا ہوں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ رات کو بھرپور نیند لیتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں بیماری پر غلبہ پانے میں بڑی مدد ملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ شاہ رخ کی اس بات کو نہیں بھولے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اچھی نیند سے کئی بیماریوں کو دور بھگایا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ وہ آج کل نیند ضرور پوری کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں