فلموں میں ناکامی کا سوچ کرکانپ اٹھتی ہوںکیرتی سنون

کیرئر میں اتار چڑھاؤ آنا کوئی نئی بات نہیں مگر ایسا کبھی ہوا تو ناکامیوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کروں گی،کیرتی سنون


Showbiz Desk March 06, 2016
کیرئر میں اتار چڑھاؤ آنا کوئی نئی بات نہیں مگر ایسا کبھی ہوا تو ناکامیوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کروں گی،کیرتی سنون فوٹو: فائل

2014میں فلم ''ہیروپنتی'' سے کیرئر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ کیرتی سنون کو فلموں میں ناکامی کا خوف لاحق ہے اور وہ کہتی ہیں اس بات کا تصور ہی بھیانک ہے۔

ایک انٹرویو میں کیرتی کا کہنا تھا کہ جب سے انھوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے انھیں بہت ساری کامیابیاں ملی ہیں جن کی بدولت انھیں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ناکامی کا سوچ کر ہی کانپ اٹھتی ہیں۔کیرئر میں اتار چڑھاؤ آنا کوئی نئی بات نہیں مگر ایسا کبھی ہوا تو وہ ناکامیوں سے بھی سیکھنے کو کوشش کریں گی تاہم ابھی تو ان کے کیرئر کی شروعات ہے اور وہ ایسا سوچ کر مزہ کرکرا نہیں کرنا چاہتیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں