2015 میں 48 ہزارپاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں

15 ہزار نے ہنگری، 10 ہزار نے اٹلی، ساڑھے 8 ہزار نے جرمنی میں درخواستیں دیں، یورپی یونین


این این آئی March 06, 2016
15 ہزار نے ہنگری، 10 ہزار نے اٹلی، ساڑھے 8 ہزار نے جرمنی میں درخواستیں دیں، یورپی یونین فوٹو: فائل

یورپی یونین نے کہا ہے کہ 2015 میں 48 ہزار پاکستانیوں نے یورپ بھر میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں۔

یورپی یونین کے دفتر شماریات یورو اسٹیٹ کے اعداد و شمارکے مطابق ایک سال کے دوران یورپی یونین کے 28 ممالک میں 12 لاکھ نئے تارکین وطن نے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں جمع کرائیں۔ اسی عرصے میں 48 ہزار پاکستانی شہریوںکی جانب سے بھی پناہ کی درخواستیں دی گئیںجن میں خواتین کی تعداد 2300 جبکہ 18 برس سے کم عمر درخواست دہندگان کی تعداد 3 ہزار ہے۔ 15ہزارپاکستانیوں نے ہنگری، 10ہزار نے اٹلی، ساڑھے 800 نے جرمنی، آسٹریا 3300، برطانیہ میں 3 ہزار جبکہ فرانس میں 1800 پاکستانی پناہ کی تلاش میں پہنچے۔ ناروے اورسویڈن میں ایک ہزار پاکستانی تارکین وطن نے سیاسی پناہ کے حصول کیلیے درخواستیں دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں