دنیا بھر میں گندم کی پیداوار 72 کروڑ ٹن رہنے کا امکان

پاکستان اورچین میں رواں سال زیادہ رقبے پرگندم کی کاشت کی جاسکے گی جس سے پیدوار میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔


این این آئی March 07, 2016
پاکستان اورچین میں رواں سال زیادہ رقبے پرگندم کی کاشت کی جاسکے گی جس سے پیدوار میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ خوراک نے کہاہے کہ قحط سالی کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیدوار بہتر کروڑٹن رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان وچین میں گندم کی کاشت اورپیداوارمیں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔عالمی ادارہ خوراک کے مطابق رواں سال روس یوکرائن بھارت سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں قحط سالی اور خشک موسم کی وجہ سے گند م کی پیداوارمیں ایک اعشاریہ چارفیصد کی کمی ہوسکتی ہے جس کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیداوربہتر کروڑ تیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے تاہم یہ شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک کروڑ ٹن کم ہے۔ اس کے برعکس پاکستان اورچین میں رواں سال زیادہ رقبے پرگندم کی کاشت کی جاسکے گی جس سے پیدوار میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں