پاکستان میں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 4بجکر 19منٹ پر ہوگا۔


این این آئی March 08, 2016
سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کل ہوگا پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن کل بدھ کو ہوگا جو کہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکے گا جبکہ مکمل سورج گرہن کا نظارہ ایشیا ،آسٹریلیاسماٹرا،بورنیو اور سلاویسی میں کیا جاسکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز صبح 4بجکر 19منٹ پر ہوگا۔

سورج کو جزوی گرہن 5 بجکر1 منٹ پر لگے، مکمل گرہن کا آغاز 5 بجکر17 منٹ پرہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام 9 بجکر35 منٹ پر ہوگا۔ رواں سال 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں