پی ٹی آئی سندھ کے کئی اہم رہنما مصطفی کمال کی مجوزہ جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں

عمران خان سے سندھ میں پارٹی امورسے عدم دلچسپی اورخیبر پختونخوا سمیت پنجاب میں زیادہ وقت دینے پربھی شکوہ کیاگیا، ذرائع


Umair Ali Anjum March 10, 2016
عمران خان سے سندھ میں پارٹی امورسے عدم دلچسپی اورخیبر پختونخوا سمیت پنجاب میں زیادہ وقت دینے پربھی شکوہ کیاگیا، ذرائع:فوٹو: فائل

سندھ میں پارٹی کی ناقص کارکردگی سے مایوس پی ٹی آئیکے کئی اہم رہنمااورکارکنان مصطفی کمال کی مجوزہ جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ صوبے میں پارٹی کی ناقص کارکردگی اورموجودہ قیادت کے رویے کے بارے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے کئی بارشکوہ کیا ہے جبکہ عمران خان سے صوبہ سندھ میں پارٹی امورسے عدم دلچسپی اور خیبر پختونخوا سمیت پنجاب میں زیادہ وقت دینے پربھی شکوہ کیاگیا مگر انھوں نے کوئی توجہ نہیں دی جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد اس بات پر خفاہے کہ گزشتہ دنوں بلدیاتی الیکشن کے دوران عمران خان وقت دے کر جلسے میں نہیں پہنچے جس سے کارکنان میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ سندھ کی موجودہ پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی پارٹی کی مرکزی قیادت کوکئی بارشکایات کی گئی ہیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان اور رہنماؤں نے نام نہ لکھنے کی شرط پربات کرتے ہوئے ایک رہنمانے بتایاکہ مصطفی کمال جوبات کررہے ہیں تحریک انصاف کاپارٹی منشوربھی اس سے ملتاجلتاہے اس لیے باغی کارکنان نے فیصلہ کیاہے کہ جلد مصطفی کمال سے ملاقات کرکے باقاعدہ ان کی جماعت میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں