جدت میں رنگ ثقافت کا

لباس میں جدت اور انفرادیت شخصیت کو دل کشی عطا کرتی اور منفرد بناتی ہے.


Musa Raza November 11, 2012
ماریہ فوٹو : فائل

لباس میں جدت اور انفرادیت شخصیت کو دل کشی عطا کرتی اور منفرد بناتی ہے، لیکن اگر جدت اور انفرادیت کے نام پر زیب تن کیا جانے والا لباس معاشرتی اقدار اور معیار سے ہم آہنگ نہ ہو تو اسے پہن کر شخصیت گہنا جاتی ہے۔

اس کے برعکس وہ پیراہن جو اقدار اور ثقافت کی عکاسی کرے شخصیت کو جاذب نظر بنادیتا ہے۔ ہمارے ہاں جدید فیشن کے طور پر سامنے آنے والی ڈھیلی ڈھالی لمبی قمیصیں ایسے ہی ملبوسات میں شامل ہیں جو ہمارے ثقافت کے آئینہ دار ہیں۔ یہ قمیص خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختون خوا کی دیہی معاشرت کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس دیدہ زیب پہناوے میں حیا اور تہذیب کے وہ رنگ بھی جھلکتے ہیں جو مشرق کی نمایاں خصوصیت ہیں۔ یوں یہ قمیصیں اپنے خوب صورت ڈیزائنوں اور دل کش رنگوں کے ساتھ اپنے اندر ہماری ثقافت اور اقدار کا رنگ بھی سموئے ہوئے ہیں، اور یہ ان کا یہ رنگ سب سے گہرا سب سے حَسین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں