پاکستان سے مذاکرات میں دہشت گردی بڑی رکاوٹ ہےبھا رت

دہشت گردی پرسیاست نہیں چلے گی،پاکستان کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے،بھارتی وزیر داخلہ


Online March 12, 2016
پاکستان سے دراندازسرحدپارکرتے ہیں ہمیں ہرقیمت پرملک کادفاع کرناہوگا،پارلیمنٹ میں بیان فوٹو: فائل

بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ دہشت گردی پرسیاست نہیں چلے گی نہ ہی ملک میں دہشت گردی کے طرفداروںکوعوامی حمایت مل سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ اس سلسلے میں قانون اپنا کام کررہا ہے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کواستوارکرنے میں بھی دہشت گردی ہی آڑے آتی ہے لہذاپاکستان کوٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے

اپوزیشن دہشگردی پر بھی اب سیاست کرنے نکلی ہے لیکن موجودہ حکومت ملک کی سلامتی کودیکھتے ہوئے اس معاملے پر سیاست سے دور رہے گی،ملک میں دہشت گردی کو نپنے نہیں دیا جائے گاور نہ ہی دہشت گردوں کے لیے کوئی چھوٹ دی جا سکتی ہے،کوئی بھی مہذب قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں