مصطفی کمال کو عمران خان جیسی سیاسی پالیسی اختیار نہ کرنے کامشورہ

مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کل پیر یا منگل کوایک اوراہم کانفرنس کرسکتے ہیں، ذرائع


Umair Ali Anjum March 13, 2016
مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کل پیر یا منگل کوایک اوراہم کانفرنس کرسکتے ہیں، ذرائع:فوٹو: فائل

سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کوپی ٹی آئی کے باغی کارکنان نے درست پالیسی مرتب کرنے کامشورہ دیتے ہوئے عمران خان جیسی سیاسی پالیسی نہ اختیارکرنے کامشورہ دے دیا،گزشتہ روزمصطفی کمال سے ملاقات کے لیے آنے والے شہریوں میں بڑی تعدادتحریک انصاف کے باغی کارکنان کی دکھائی دی۔

ذرائع کاکہناہے کہ جلدپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں سے بھی کچھ رہنمااس نئی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیاہے کہ ان رہنماؤں نے مصطفی کمال گروپ سے رابط بھی کیاہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اپنی وکٹوں کوبچانے میں ناکام نظرآرہی ہیاورمصطفی کمال کے کمال ہاؤس میں جوعملہ کام کررہاہے۔

اس میں بیشتر افراد اس سے قبل تحریک انصاف کی مہم چلاتے رہے ہیں۔ دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کل پیر یا منگل کوایک اوراہم کانفرنس کرسکتے ہیں جس میںمتحدہ کے مزیدباغی رہنماان کے قافلے میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں