مصطفی کمال کا شواہداداروں کے بجائے کمیشن میں پیش کرنے پرغور

نئی لیگل ایڈکمیٹی بناکرجیلوں میں قیدکارکنوں کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ


Umair Ali Anjum March 16, 2016
نئی لیگل ایڈکمیٹی بناکرجیلوں میں قیدکارکنوں کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایم کیوایم کے باغی رہنماانیس قائم خانی اورمصطفی کمال کی وکلاسے مشاورت جاری ہے جلدان کی نئی جماعت لیگل ایڈکمیٹی کاقیام عمل میں لائے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ وکلاکی ٹیم ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کے حوالے سے عدالتوں سے رجوع کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مصطفی کمال اورانیس قائم خانی ایم کیوایم کے قائدکے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت کسی بھی ادارے کوفراہم نہیں کریں گے اگرحکومت کوئی کمیشن قائم کرتی ہے توپھران دونوں رہنماوں کی جانب سے قانونی مشاورت کے بعد یہ ثبوت کمیشن کوفراہم کرنے پر غورکیاجاسکتاہے جبکہ رواں ماہ23مارچ کومصطفی کمال کاقافلہ ایک اہم پریس کانفرنس کرے گا۔

جس میں مصطفی کمال اورانیس قائم خانی اپنی نئی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے اوراس جماعت کے منشورسے بھی میڈیا کوآگاہ کریں گے،اسی دن یہ قافلہ مزارقائدپرحاضری دے گا اوربنئی جماعت کے باقاعدہ سفرکاآغازکرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں