شہری6 ہزارموبائل فون اور3500 موٹرسائیکلوں سے محروم

شہریوں سے کروڑوں کے موبائل فون چھینے گئے،90 فیصد وارداتوں کا پولیس اندراج نہیں کرایا جاتا


Sajid Rauf March 17, 2016
گلشن اقبال ٹاؤن میں 368 اور جمشیدٹاؤن میں231شہریوں سے موٹر سائیکلیں  چوری یا چھین لی گئیں، گلشن اقبال میں 63 اورکلفٹن میں29گاڑیاں ڈاکو لے اڑے فوٹو: فائل

کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ رہی ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے باوجود موبائل چھیننے۔

موٹرسائیکل اورگاڑیاں چھیننے کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری میں ہر15منٹ بعد ایک شہری کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔ شہریوں سے کروڑوں روپے کے موبائل فون چھین لیے گئے، یومیہ بنیاد پر100سے زائد موبائل فون چھینے یا چوری کیے جارہے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر6 ہزار سے زائد موبائل چھینے اور چوری کیے جانے کی وارداتیں ریکارڈ پر آئیں،چھینی اور چوری کی گئی گاڑیوں کی تعداد 326 جبکہ موٹر سائیکلوں کی تعداد 3 ہزار 500سے زائد رہیں، واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار ان وارداتوں کے ہیں جو ریکارڈ پر لائی گئی ہیں۔

شہر میں90 فیصد وارداتوں کا پولیس اندراج نہیں کرایا جاتا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر میں یومیہ 1000سے زائد موبائل فون چھینے یا چوری کیے جارہے ہیں ،سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال موبائل فون چھینی و چوری کیے جانے کی 6ہزار 37 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے مطابق ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال میں1 ہزار 118 اور جمشید ٹاؤن کے علاقے میں562 واقعات رپورٹ ہوئے اسی طرح صدر میں 477 اور کلفٹن میں 442، کیماڑی میں 96 اور لیاری میں 95 شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات میں ان کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا، رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل میں416 ، کورنگی میں 402 اور لانڈھی میں 205 شہریوں سے ان کے قیمتی موبائل فونز چھین لیے گئے۔

ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ میں 397 ، نارتھ ناظم آباد میں 383 نیو کراچی میں 344 اور لیاقت آباد میں 342 شہریوں سے ان کے موبائل فون چھینے یا چوری کر لیے گئے ، ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 142سائٹ میں 99 اور بلدیہ ٹاؤن میں 46 شہریوں کو ان کے موبائل فون سے محروم کیا گیا ، اسی طرح ضلع ملیر کے علاقے میں بن قاسم میں 254 ، گڈاپ میں 78 اور ملیر میں35 شہری اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم کر دیے گئے ۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری میں مختلف علاقوں میں 3 ہزار 543 شہریوں سے ان کی موٹر سائیکلیں چوری یا پھر چھین لی گئیں، ضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال میں 368 ، جمشیدٹاؤن کے علاقے میں231 شہریوں سے موٹر سائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں اسی طرح ضلعی جنوبی کے پوش علاقے کلفٹن میں 112، صدر میں 212، سٹی میں 241 کیماڑی میں52 اور لیاری میں 92 شہریوں کو چھینا جھپٹی کے واقعات میں انھیں اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل میں170، کورنگی میں 212 اور لانڈھی میں 195 شہریوں سے ان کی موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔

ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ میں200، نارتھ ناظم آباد میں 180 نیو کراچی میں 241 اور لیاقت آباد میں32 شہریوں کو ان موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا ، ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 169 سائٹ میں66 اور بلدیہ ٹاؤن میں84 شہریوں کو اپنے موٹر سائیکل سے ہاتھ دھونا پڑا ، اسی طرح ضلع ملیر کے علاقے میں بن قاسم میں206 اور گڈاپ میں221 شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں، سی پی ایل سی کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری اور فروری میں شہر کے مختلف علاقوں میں326 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کردیا گیا ،گلشن اقبال میں 63 ، جمشیدٹاؤن کے علاقے میں13 شہریوں کی گاڑیاں چوری یا چھین لی گئیں ۔

اسی طرح ضلع جنوبی کے پوش علاقے کلفٹن میں 29، صدر میں 11، سٹی میں 3 اور کیماڑی2 میں شہریوں کو اپنی گاڑیوں سے ہاتھ دھونا پڑا، رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں9 ، کورنگی میں1 لانڈھی میں1شہری کو اپنی گاڑی سے ہاتھ دھونا پڑا ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ میں 30، نارتھ ناظم آباد میں 95 نیو کراچی میں13 اور لیاقت آباد میں30 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کردیا گیا، ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں2 اور سائٹ کے علاقے میں 3 شہریوں کو اپنی گاڑیوں سے ہاتھ دھونا پڑا، اسی طرح ضلع ملیر کے علاقے بن قاسم میں 12 اور گڈاپ میں9 شہریوں کو ان کی گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔